وزیراعظم سے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی ملاقات

139

وزیر اعظم عمران خان سے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ملاقات کی ہے جس دوران مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سےجوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی۔ملاقات وزیراعظم ہاؤس آفس میں ہوئی، ملاقات کے دوران جنرل زبیر محمود حیات نے و زیر اعظم کو ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس دوران مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ