یونائٹیڈ بزنس گروپ نے کراچی چیمبر الیکشن میں پیٹریاٹ گروپ کی حمایت کردی

112

کراچی چیمبر کے حوالے سے تاجروں کے مسائل بڑھتے جارہے تھے،ہم بزنس کمیونٹی کو یکجا کررہے ہیں ایس ایم منیر

طے پایاہے کہ پاکستان بزنس گروپ فیڈریشن کے انتخابات میں یو بی جی کو سپورٹ کریگا،ترجمان گلزار فیروز

کراچی: یونائٹیڈ بزنس گروپ(یوبی جی)نے کراچی چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں پیٹریاٹ بزنس گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا۔یو بی جی کے ترجمان گلزار فیروزکے مطابق یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرکی سربراہی میں یو بی جی کے اراکین خالدتواب،زبیر طفیل اور پاکستان بزنس گروپ(پی بی جی) کے سرپرست اعلیٰ عقیل کریم ڈھیڈی کی قیادت میں احمدچنائے، مقصود اسماعیل اور یحییٰ پولانی کے مابین ہونے والی ملاقات میں یہ طے پایا ہے
یونائیٹڈ بزنس گروپ 15ستمبر کوکراچی چیمبرمیں کے الیکشن میں پاکستان بزنس گروپ کے حمایت یافتہ پیٹریاٹ بزنس مین گروپ کی مکمل سپورٹ کرے گا جبکہ اس ملاقات میں باضابطہ طور پر یہ بھی طے پایا کہ پاکستان بزنس گروپ وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت(ایف پی سی سی آئی)کے انتخابات میں یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سامنے انتخابات میں حصہ نہیں لے گا اور یو بی جی کے امیدواروں کی حمایت کریگا۔یو بی جی اور پی بی جی کے رہنماؤں نے دوطرفہ معاہدے کو بزنس کمیونٹی کیلئے سودمند قرار دیا ہے۔اس ضمن میں ایس ایم منیر کا کہنا تھا 
کراچی چیمبر کے حوالے سے تاجروں کے مسائل بڑھتے جارہے تھے جبکہ ہم بزنس کمیونٹی کو یکجا کرنے کی بھی کوششیں کررہے ہیں اور یو بی جی کا عقیل کریم ڈھیڈی کے پاکستان بزنس گروپ کے ساتھ کراچی چیمبر کیلئے کیا گیا معاہدہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو بی جی کراچی چیمبر کے الیکشن میں پیٹریاٹ بزنس گروپ کی حمایت کریگا اور ہمیں امید ہے کہ وہ اپنے منشور کے مطابق کراچی کے تاجروں اورصنعت کاروں کی بہتری کیلئے اوران کے مسائل حل کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔ 
Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com