پاکستام سرلنکاایف ٹی اے کے باوجود تجارت کا حجم کم ہے، سفیر میجر جنرل جیا ناتھ

162

پاکستان اور سری لنکا کو رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔سفیر

پاکستان کے متعلق مغربی میڈیا کے منفی پراپیگنڈا میں کوئی حقیقت نہیں 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سری لنکا کے سفیر میجر جنرل(ر) جیا ناتھ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کو رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں دوست ممالک کے مابین تعلقات مزید بلندی تک پہنچائے جا سکیں۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے مگر ایف ٹی اے کے باوجود تجارت کا حجم کم ہے۔ سری لنکا کے سفیر میجر جنرل(ر) جیا ناتھ نے یہ بات اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم عمران خان کے دور میں ملکی ترقی کا عمل تیز ہو جائے گا اور پاکستان اور سری لنکا کے مابین تعلقات میں اضافہ ہو گا۔ دونوں ممالک کے مابین سیاسی روابط مستحکم ہیں تاہم کاروباری برادری کو مزید قریب لانے کی ضرورت ہے جسکے لئے دونوں ممالک کے تاجروں کو کوشش کرنا ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک ہائیر ایجوکیشن میں بھی تعاون کر رہے ہیں جس سے دوستی مزید مستحکم ہو جائے گی۔ سری لنکا کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے متعلق مغربی میڈیا میں کئے جانے والے منفی پراپیگنڈا میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور وہ زندگی کی آخری سانسوں تک یہاں ملنے والی محبت اور خلوص کو یاد رکھیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com