سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر10ارب ڈالرز کی سطح سے بھی نیچے آگئے

173

مرکزی بینک نے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں34کروڑ ڈالرز سے زائد کی بھاری ادائیگیاں کی گئیں۔
اگست 31 کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر16ارب36کروڑ97لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے

کراچی:ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں31کروڑ54لاکھ ڈالرز کی کمی سے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر بھی10ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آگئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 31اگست کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے

ذخائر16ارب36کروڑ97لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے ،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر34کروڑ16لاکھ ڈالرز کمی سے 10ارب ڈالرز کی سطح سے گر کر9ارب88کروڑ51لاکھ ڈالرز ریکارڈ کئے گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر2کروڑ62لاکھ ڈالرز اضافے سے 6ارب48کروڑ46لاکھ ڈالرز رہے ،گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کی جانب سے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں34کروڑ ڈالرز سے زائد کی بھاری ادائیگیاں کی گئیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com