لیبیا میں متحارب گروہوں کے درمیان ایک بار پھر جنگ بندی

111
طرابلس: عالمی نمایندے غسان سلامہ صحافیوں کو جنگ بندی سے متعلق بتا رہے ہیں
طرابلس: عالمی نمایندے غسان سلامہ صحافیوں کو جنگ بندی سے متعلق بتا رہے ہیں

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبی درالحکومت طرابلس کے قریب کئی ہفتوں سے مسلح جھڑپوں میں مصروف متحارب گروہوں کے درمیان ایک بار پھر جنگ بندی کا معاہدہ ہو گیا۔ لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی مشن کے مطابق یہ معاہدہ ان کے نمایندہ خصوصی غسان سلامہ کی کوششوں سے ہوا۔ اس اقدام کا مقصد مسلح تنازع کا خاتمہ اور عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ معاہدے کے بعد معیتیقہ ائرپورٹ کو دوبارہ کھولا جا سکے گا، جو جھڑپوں کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔ 2 ہفتے سے جاری اس جنگ میں 55 افراد ہلاک اور 150 کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ