جاپان میں طاقت ور طوفان سے ہلاکتیں 10 ہوگئیں‘ ائرپورٹ بند

82
جاپان: بحرالکاہل میں اٹھنے والا ربع صدی کا طاقت ور طوفان جیبی اپنے پیچھے تباہی کے ہولناک مناظرچھوڑ گیا ہے
جاپان: بحرالکاہل میں اٹھنے والا ربع صدی کا طاقت ور طوفان جیبی اپنے پیچھے تباہی کے ہولناک مناظرچھوڑ گیا ہے

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں طوفان کی زد میںآکر 10 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ طوفان سے متاثرہ علاقوں میں 216 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ جاپان میں ربع صدی کے شدید ترین طوفان کے باعث اوساکا اور ٹوکیو کے درمیان سفر کا اہم ذریعہ کانسائی ائر پورٹ بند کردیا گیا۔ائرپورٹ کو زمین سے ملانے والے پل کے ساتھ ایک کشتی ٹکرائی اور پل کو شدید نقصان پہنچا، جس کے باعث ہوائی اڈے کو ہنگامی طور پر بند کرنا پڑا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ