جدہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹومحمد اقبال چودھری انتقال کرگئے

85

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سعودی عرب میں شائقین کرکٹ کی معروف تنظیم جدہ کرکٹ ایسوسی ایشن (جے سی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) محمد اقبال چودھری ،لاہور پاکستان میں75 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی تدفین لاہور میں ہوئی۔ انھوں نے پسماندگان میں بیوی ، 2 بیٹے ایک بیٹی چھوڑی ہے۔ محمد اقبال چودھری ایک نفیس اور خوش مزاج انسان تھے. انھیں پاکستانی سمیت دیگر تمام کمیونٹی میں یکساں مقبولیت حاصل تھی‘ ان کے انتقال پر سعودی کرکٹ کے سی ای او ندیم ندوی، جے سی اے کے صدر اعجاز احمد خان، دیگر کرکٹ کی تنظیموں عہداداران اور کھلاڑی، جرنلسٹس فورم کے چیئرمین امیرمحمد خاں، صدر شاہد نعیم، ممبران سید ابصار، خالد خوشید، محمد عامل عثمانی ، سید مسرت خلیل، اسد اکرم اور دیگر نے پسماندگان سے دلی تعزیت کی ہے اوردعا کی اللہ ان کی روح کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ