پنجاب اورخیبر پختونخوا کے گورنرز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا

51
پشاور ، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اپنے عہدے کاحلف اٹھارہے ہیں
پشاور ، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اپنے عہدے کاحلف اٹھارہے ہیں

لاہور/پشاور (نمائندہ جسارت+اے پی پی ) پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نامزد گورنر چودھری سرور نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی نے پنجاب کے نامزد گورنر سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔حلف برداری کی تقریب گزشتہ شام گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی سمیت صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ فرمان نے بدھ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں صوبہ خیبر پختونخوا کے 32ویں گورنر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے شاہ فرمان سے صوبے کے گورنرکی حیثیت سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں سابق گورنرزخورشید علی خان، انجینئرشوکت اللہ اور انجینئراقبال ظفرجھگڑا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان، صوبائی اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی، صوبائی وزرا ، اراکین پارلیمنٹ اور صوبے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ