اینڈرائڈ میں انٹرنیٹ کے بغیر گوگل میپس کا استعمال

69

انٹرنیٹ پرGoogle Maps مقبول ترین خدمات میں سے ایک ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگ اس کو مختلف مقامات پر پہنچنے کے لیے یا کسی نئے شہر میں گھومتے ہوئے استعمال کرتے ہیں۔ تاہم اگر آپ مسافر ہیں اور کسی ایسی جگہ پر موجود ہیں جہاں انٹرنیٹ کمزور ہے یا پھر آپ کا انٹرنیٹ سے رابطہ ممکن نہیں ہے تو ایسی صورت میں آپ گوگل میپس سے کسی علاقے کو اپنے موبائل فون یا ٹیبلیٹ پر محفوظ کر سکتے ہیں اور انٹرنیٹ کے بغیر بھی اس کو استعمال میں لا سکتے ہیں۔
طریقہ:آپ گوگل میپس کو اپنے موبائل فون یا پھر SD کارڈ میں محفوظ کر سکتے ہیں۔
• اپنے موبائل فون یا ٹیبلیٹ پر گوگل میپس کی ایپلی کیشن کھولیے جو اینڈرائڈ سسٹم پر آپریٹ کرتا ہو۔
• انٹرنیٹ سے منسلک ہونے کی تصدیق کر لیجیے۔
• اس مقام یا شہر کو تلاش کیجیے جس کی جانب آپ کا رخ ہے۔ آپ کے سامنے شہر کا منظر پیش کر دیا جائے گا اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا جائے گا کہ متعلقہ ڈیٹا کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے آپ کو اپنے آلے پر کتنی گنجائش کی ضرورت ہے۔
• اسکرین کے نیچے مطلوبہ جگہ یا شہر کے نام کو کِلک کیجیے اور پھر ڈاؤن لوڈ پر کِلک کریں۔
• کسی ریستوان وغیرہ جیسی جگہ تلاش کرنے کی صورت میں آپ More کو کِلک کریں اور پھرDownload offline area کِلک کیجیے۔ اس کے بعد ڈاؤن لوڈ کا عمل شروع کر دیجیے۔
آپ جگہ یا شہر کے نقشے کو موبائل فون کے بجائےSD کارڈ پر بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
• اینڈرائڈ سسٹم پر کام کرنے والے اپنے موبائل یا ٹیبلیٹ میںSD کارڈ داخل کیجیے۔
• گوگل میپس کی ایپلی کیشن کو کھولیے۔
• اسکرین کے دائیں جانب اُوپری حصّے میں List پر کِلک کیجیے اور پھر انٹرنیٹ کے بغیر میپس کے آپشن کو کِلک کریں۔
• اس کے بعد اسکرین کے بائیں جانب اوپری حصّے میں موجود Setting کِلک کیجیے۔
• اسٹوریج کے آپشنز میں SD کارڈ کا آپشن کِلک کیجیے۔
اس طرح انٹرنیٹ کنکشن سُست ہونے یا موجود نہ ہونے کی صورت میں بھی آپ اپنے مطلوبہ مقام یا شہر کے گوگل میپ کو بآسانی آف لائن استعمال میں لا سکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ