سی ای او کے ای کی گورنر سے ملاقات، عمر کیلیے مالی تعاون کی یقین دہانی

88
کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس عبداللہ علوی ملاقات کررہے ہیں
کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس عبداللہ علوی ملاقات کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس عبداللہ علوی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کے الیکٹرک کے مونس عبد اللہ علوی نے گورنر سندھ کو احسن آباد میں تار گرنے سے زخمی ہونے والے بچے عمر کی تعلیم، علاج معالجے اور دیگر اخراجات کے لیے مکمل مالی تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ گورنرسندھ نے کہا کہ کے الیکٹرک ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فول پروف حکمت عملی تیار کرے، ایسے حادثات ہر ملک میں ہوتے ہیں لیکن ان کے ازالے اور تدارک کے لیے فوری اقدامات کیے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ نے گزشتہ روز برنس سینٹر میں زیر علاج عمر اور اس کے والدین سے ملاقات کی تھی، گورنر سندھ نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے کہا تھا کہ عمر کے علاج معالجے اور کفالت کی ذمے داری اٹھائے۔
مالی تعاون

Print Friendly, PDF & Email
حصہ