مالی بحران سے نمٹنے کیلیے وفاقی حکومت کے اقدامات کے منتظر ہیں، مراد علی شاہ

107

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ مالی بحران کا شکار ہے، وفاق سے سندھ کو اپنا مالی حصہ نہیں ملا، گزشتہ مالی سال سے بھی کم حصہ سندھ کو اگست میں ملا
ہے۔ منگل کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کے بجلی، گیس کے مسائل وفاق سے حل طلب ہیں۔ گزشتہ دور حکومت میں بھی سندھ کو پانی کا حصہ پورا نہیں ملا تھا، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں معاملات کو اٹھائیں گے، پہلے کے پی کے حکومت کی سپورٹ ملتی تھی اب پی ٹی آئی کی وفاق اور پنجاب میں حکومت ہے دیکھتے ہیں کہ چھوٹے صوبوں کے مسائل پر وفاقی حکومت کیا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 ستمبر سے پہلے رواں مالی سال کے 9 ماہ کا بجٹ پیش کردینگے۔
مراد علی شاہ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ