عمران خان عالم اسلام میں قائدانہ کرداراداکریں گے‘ اعجاز چودھری

91

لاہور(اے پی پی )تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چودھری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے توہین آمیز خاکوں پر جر أ ت مندانہ موقف اختیار کرکے عاشقان رسول ﷺکے دل جیت لیے ہیں، وزیر اعظم عمران خان عالم اسلام میں قائد انہ کردار ادا کریں گے، مسلم ممالک کی طرف سے اقوام متحدہ میں مضبوط موقف اختیار کریں گے اور اقوام عالم کو اس مسئلہ کی اہمیت سمجھائیں اور منوائیں گے ،نبی کریمﷺ کی ناموس کی حفاظت ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے ، ہم اپنا تن،من،دھن سب کچھ قربان کرکے ناموس رسالت کی حفاظت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام کو یہ بات جان لینی
چاہیے کہ دنیا میں امن باہمی احترام، احترام مذہب اور رسول اکرم ﷺ کی ناموس کے احترام سے قائم رہ سکتا ہے اگردشمنان اسلام نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو آئندہ عالمی جنگ رسول اکرمﷺ کی محبت پر لڑی جائے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ