مچھ میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے  ایک کان کن جاں بحق 

159

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلہ کی کان بیٹھ جانے سے ایک کانکن جاں بحق 2 کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 2 کانکن تاحال پھنسے ہوئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق مچھ میں واقع ایک کوئلے کی کان میں 5 کانکن پھنس گئے ۔ کان میں 5 کانکن کام کررہے تھے کہ کان اچانک بیٹھ گئی قریبی مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت دو کانکنوں کو نکال لیا ایک کانکن جاں بحق جبکہ دوسرے کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا باقی کانکنوں کو نکالنے کے لیے امداد سرگرمیاں جاری ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ