علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے2018ء کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا

80

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں2018ء کے جاری داخلوں میں میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ جن پروگراموں کے داخلے میرٹ کی بنیاد پر ہورہے ہیں ان میں پی ایچ ڈی ٗ ایم ایس/ایم فل ٗ کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی اے/ایم پی اے ٗ ایم ایس سی شماریات ٗ ایم ایس سی پبلک نیوٹریشن اور بی ایس پروگرامز شامل ہیں۔ ان پروگرامزمیں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کو پراسپکٹس میں دیے گئے طریقہ کار کے مطابق داخلہ فارم بغیر داخلہ فیس کے براہ راست متعلقہ شعبہ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ بھی کیے جاسکتے ہیں۔داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5۔ستمبر2018ء مقرر کی گئی ہے۔ ان پروگرامزمیں داخلوں کے حصول کے لیے ایڈمیشن ٹیسٹ 15سے 20۔اکتوبر کے درمیان منعقدہوں گے۔ ٹیسٹ/ انٹرویوز میں کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹ 31، اکتوبر 2018ء کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرجاری کی جائے گی۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہدایت پر معیار کو برقرار رکھنے اور ہونہار طلبہ کو آگے لانے کے لیے داخلوں کی پراسس میں میرٹ اور شفافیت پر سختی سے عملدرآمد کی جارہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ