یہ وقت پیارے وطن کی سلامتی واستحکام کو نا قابل تسخیر بنانے کا ہے

75

پشاور (آئی این پی )خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئراقبال ظفرجھگڑانے کہا ہے کہ یہ وقت پیارے وطن کی سلامتی اور استحکام کو نا قابل تسخیر بنانے ،قوم کی بھلائی وخوشحالی اور معاشرے میں پا ئیدار استحکام کویقینی بنانے کا تقاضا کرتا ہے،یہ بذات خود ان قربانیوں کو عمدہ خراج عقیدت ہے جو تحریک آزادی کے ہیروز نے اس عظیم مقصد کے حصول کیلیے پیش کی تھیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت پاکستانی قوم 14 اگست کو یوم آزادی اپنے پیارے وطن کی بہتری، بانیان پاکستان کے خوابوں کی تعبیر حا صل کرنے،اس سر زمین کو آئندہ نسلوں کیلیے امن و خوشحالی اور استحکام کا گہوارہ بنانے کے عزم نو کے ساتھ ثابت قدمی سے جدوجہد جاری رکھنے کے جذبے سے منا رہے ہیں۔ اس مبارک مو قع پر میں اپنے تمام ہم وطنوں کو با العموم اور خا ص طور پر خیبر پختونخوا کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔1947ء کے بعد جب سے قوموں کی برادری میں بحیثیت قوم ہمارا وجود تسلیم کیا گیا ہے ،اپنی ترقی کے حصول کی جد جہد میں ہم نے بہت سے شعبوں میں ترقی حا صل کی ہے ۔اس کے ساتھ ہی ساتھ ہمیں بہت سے چیلنجوں کا سامنا بھی رہا ہے میں اپنے ہم وطنوں کو یہ یاد دلانا چاہتا ہوں کہ یہ وقت اپنے پیارے وطن کی سلامتی اور استحکام کو نا قابل تسخیر بنانے ، قوم کی بھلائی اور خوشحالی اور معاشرے میں پا ئیدار استحکام یقینی بنانے کیلیے اور زیادہ چو کنا رہنے کا متقاضی ہے۔ یہ بذات خود ان قربانیوں کو عمدہ خراج عقیدت ہے جو تحریک آزادی کے ہیروز نے اس عظیم مقصد کے حصول کیلیے پیش کی تھیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ