سابق وزیر اعظم کی سیکورٹی واپس لینا مجرمانہ عمل ہے، بلاول

77

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے نگران حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سکیورٹی واپس لینے کو مجرمانہ عمل قرار دیا ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ نگران حکومت یوسف رضا گیلانی کی سیکورٹی ہٹاکر کس کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہے، حکومت کو علم نہیں کہ کس طرح علی حیدر گیلانی اور شہباز تاثیر کو اِسی طرح کی مجرمانہ غفلت کے باعث یرغمال بنالیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لکھ کر دیا جائے کہ یوسف رضا گیلانی یا ان کے خاندان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمے دار حکومت ہوگی۔ اس طرح کے اقدامات آنے والے ان حکمرانوں کی منشا پر کیے جا رہے ہیں، جو دہشت گردوں کو اپنا بھائی بولتے رہے اور قومی خزانے سے انہیں کروڑوں روپے بھی دیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید ہارون بلور، شہید سراج رئیسانی اور ان کے درجنوں ساتھیوں کی شہادتیں حکومت کے لیے لمحہ فکرہونا چاہیے۔ پی پی پی چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ یوسف رضا گیلانی سمیت تمام سیاسی قیادت کو کسی بھی قسم کی کوتاہی کے بغیر سیکورٹی فراہم کی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.