پروازوں کی عدم دستیابی  عازمین حج کو شدید مشکلات کا سامنا

26

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) مختلف ائرلائنز کی پروازیں دستیاب نہ ہونے کے باعث عازمین حج کو سعودی عرب جانے میں شدید مشکلات کا سامنا، سیکڑوں حاجی ویزا لگنے کے باوجود تاحال کسی بھی ائر لائن کا ٹکٹ حاصل نہیں پائے، سعودی سفارتخانے کی طرف سے بڑی تعداد مجاملہ ویزے حاصل کرنے والے ائرلائن کی ٹکٹوں کے حصول کے لیے رل رہے ہیں، حاجیوں نے سعودی سفیر سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیکر اپنے ملک کی ائرلائنز کی اضافی پروازیں چلوائیں تا کہ عازمین حج بروقت سعودی عرب پہنچ سکیں۔ تفصیلات کے مطابق حج 2018ء کے لیے پاکستان سے عازمین حج کی بڑی تعداد میں سعودی عرب جانے کی خواہشمند ہے اور اس لیے لوگوں نے سرکاری حج اسکیم ،پرائیویٹ حج آرگنائزر اور سعودی سفارتخانے سے مجاملہ ویزے حاصل کیے ہیں۔ شاہین ائرلائن پر پابندی لگنے ، پی آئی اے کے پاس جہازوں کی کمی کے باعث حج آپریشن بہتر انداز میں نہیں چل رہا، کچھ ٹورآپریٹرز اور سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہشمند افراد نے مختلف ائرلائنز کی ٹکٹیں حاصل کر لی ہیں تاہم بڑی تعداد میں ٹورآپریٹرز اور مجاملہ ویزے کے ذریعے حج کے خواہشمند تاحال کسی بھی ائرلائن کی ٹکٹ حاصل نہیں کر پائے۔ حج آپریشن میں جہازوں کی کمی کی وجہ سے عازمین حج کو شدید سفری دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ سعودی سفارتخانے نے اس سال پہلے سے زیادہ مجاملہ ویزے جاری کیے ہیں جس کی وجہ سے عازمین حج مارکیٹ میں ٹکٹوں کے حصول کے لیے دربدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.