عمران نیازی نے جھوٹوں کے سردار کو گورنر سندھ نامزد کیا،سعید غنی 

69

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے عمران اسماعیل کے بیان پرکہاہے کہ عمران اسماعیل جھوٹوں کے سردار ہیں اور یہی خوبی دیکھ کر عمران نیازی نے انہیں سندھ کے گورنر کے کے لیے نامزد کیا ہے،عمران اسماعیل عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ جھرلو الیکشن کے ذریعے منتخب ہوئے ہیں، عمران نیازی ایم کیوایم کے زیر سایہ سندھ کو مسخر کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گےسندھ کے نامزد گورنر عمران اسماعیل کے بیان پراپنے رد عمل میں سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ عمران اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑ کر پی ٹی آئی کا گند صاف کریں،بیانیہ ایم کیوایم کا اور زبان پہ پی ٹی آئی ،واہ رے تبدیلی۔انہوں نے کہاکہ میئر کراچی کے لیے نہیں عمران اسماعیل اپنے دوست وسیم اختر کے لیے آمرانہ اختیارات مانگ رہے ہیں،ایم کیوایم نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنایا، صفائی کے عمل میں رکاوٹیں ڈالیں،سندھ حکومت نے کراچی میں صفائی کے لیے سالڈویسٹ کا نظام بنایا،ایم کیوایم کے کونسلروں نے صفائی کے نظام کی منظوری نہیں دی،کراچی کا ڈپٹی میئر کہہ رہا ہے کہ وسیم اختر نے کراچی کا کچرا صاف نہیں ہونے دیا،پولیس کو غیرسیاسی کرنے کے اعلان سے پہلے عمران اسماعیل یاد رکھیں کہ گورنرشپ غیرسیاسی عہدہ ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ