۔24 بھارتی پولیس افسروں نے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے پر معافی مانگ لی

47

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں پولیس کے کم از کم 24 افسروں نے اپنی نوکریوں کو خیر باد کہتے ہوئے اپنے ہاتھوں ہونے والے مظالم پر کشمیریوں سے معافی مانگ لی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان میں سے کچھ افسروں نے مساجد میں
لاؤڈ اسپیکروں پر اعلان کے ذریعے نوکریوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ ضلع پلوامہ میں واقع ایک امام مسجد کو پولیس افسروں کے خطوط موصول ہوئے ہیں جن میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ اپنی نوکریاں چھوڑ چکے ہیں اور اپنی سروس کے دوران انہوں نے بیگناہ لوگوں پر جو مظالم کیے اس کے لیے وہ معذرت خواہ ہیں۔ سرینگر سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار ’گریٹر کشمیر‘ کے مطابق مستعفی ہونے والے پولیس افسروں کا تعلق ترال کے مختلف دیہات سے ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.