مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا  اجلاس آج ہوگا

55

لاہور (صباح نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج لاہور میں طلب کر لیاجس میں ن لیگ کے ارکان قومی اسمبلی شریک ہوں گے، شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے ، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور وفاق میں حکومت سازی کے امور زیر
بحث آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج لاہور میں طلب کر لیا جس میں ن لیگ کے ارکان قومی اسمبلی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ن لیگ کے ارکان قومی اسمبلی سمیت رہنما شریک ہوں گے جو وفاق میں حکومت سازی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔ شہباز شریف اجلاس میں شریک ارکان کو اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کا اراکین کے لیے پیغام بھی دیں گے اور احتساب عدالت میں جاری کیس کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.