خواتین،اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پرنومنتخب نمائندگان کانوٹیفکیشن جاری

27

اسلام آباد (اے پی پی/مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی 61،ن لیگ 38، پی پی24،متحدہ 5اور ایم ایم اے نے 6نشستیں حاصل کیں
تفصیلات کے مطابقخواتین کی مخصوص نشستوں پرپنجاب میں ن لیگ30،پی ٹی آئی33، ق لیگ 2اور پیپلزپارٹی کی امیدوار ایک کامیاب قراردی گئیں ۔بلوچستان عوامی پارٹی3،بی این پی اور ایم ایم اے2،2،پی ٹی آئی اور اے این پی ایک ایک امیدوار کامباب قراردی گئیں۔خبیرپختونخوامیں پی ٹی آئی14، ،ایم ایم اے 2،ن لیگ،اے این پی،پیپلز پارٹی ایک ایک کی امیدوار کامیاب ہوئیں۔ سندھ میں پی پی17،پی ٹی آئی 5،ایم کیوا یم 4،جی ڈی اے2 اورتحریک لبیک پاکستان کی ایک امیدوار کامیاب ہوئی۔جبکہ اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر پنجاب میں ن لیگ 4،پی ٹی آئی4،سندھ میں پی پی 5،پی ٹی آئی2،ایم کیوایم اور جی ڈی اے کے ایک ایک امیدوار کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی ،مجلس عمل اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی‘خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی2اور متحدہ مجلس عمل نے ایک نشست حاصل کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.