عازمین حج میں وبائی مرض کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، سعودی حکومت

17

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی وزارت صحت نے اب تک حجاز مقدس میں پہنچنے والے عازمین حج میں سے کسی کے وبائی مرض میں مبتلا نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عازمینِ حج کی صحت کی صورت حال بہتر اور حوصلہ افزا ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق وزارت صحت حج کے
دوران پیشگی احتیاطی تدابیر پر توجہ مرکوز کررہی ہے اور وہ عالمی ادارہ صحت اور دوسری عالمی تنظیموں کے ساتھ تعاون کے ذریعے عالمی سطح پر صحت کے شعبے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور پیش رفتوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وزارت نے حج سیزن سے قبل کسی بھی مرض سے بچاؤ کے لیے متعدد پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کی تھیں اور اس ضمن میں تمام ضروری اقدامات کیے تھے۔ اس نے حج سیزن کے آغاز سے قبل عالمی سطح پر وبائی امراض کے متغیرات کے مطابق عازمین کے لیے درکار صحت کے شرائط و ضوابط جاری کیے تھے۔ سعودی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کے ذریعے ان تمام ممالک میں رہنما ہدایات جاری کی تھیں جہاں سے حج اور عمرے کے لیے عازمین سعودی عرب میں آرہے تھے۔ صحت کے اس مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے عازمین ہی کو حج اور عمرے کے ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کے تمام داخلی راستوں اور بندرگاہوں پر واقع مراکزِ صحت میں ان تمام پیشگی اقدامات کو فعال کیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.