بلاول زرداری آج جلوس کی شکل میں پارلیمنٹ جائیں گے

51

اسلام آباد ( آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے چیئرمین بلاول زرداری آج 13اگست کو زرداری ہاؤس سے بڑے جلوس کی شکل میں پارلیمنٹ ہاؤس لے جانے کا فیصلہ کیاہے۔ وہ پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے رکنمنتخب ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی پی نے بلاول کو آج 13 اگست کو زرداری ہاؤس سے جلوس کی شکل میں پارلیمنٹ ہاوس لے جانے کا فیصلہ کیاہے ۔واضح رہے کہ بلاول زرداری واحد رکن پارلیمنٹ ہیں جن کا نانا ذوالفقار علی بھٹو،نانی نصرت بھٹو ،والدہ بے نظیر بھٹو ، والد آصف علی زرداری، پھپو اور
دادا بھی رکن پارلیمنٹ رہے ہیں ، ان کے ماموں میر مرتضی بھٹو سندھ اسمبلی کے رکن رہے ہیں، بلاول کی نانی نصرت بھٹو ملکی سیاست میں انتہائی متحرک کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ وہ 1979ء سے 1984ء تک پارٹی کی چیئرپرسن رہیں ،اپنی بیٹی بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں سینئر وزیر رہیں، ان کا عہدہ نائب وزیرِ اعظم کے مساوی تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ