یوم آزادی کو جوش و خروش سے منانا زندہ قوموں کی پہچان ہے ‘حسن عسکری

12

لاہور (آن لائن) پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری نے کہا ہے کہ زندہ قومیں یوم آزادی بھرپور جوش و خروش سے مناتی ہیں اور 14 اگست کو پاکستانی قوم بھی یوم آزادی جذبے سے منائے گی۔ قومی ہیروز اور شہداء کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اتوار کے روز جشن آزادی کے موقع پر پنجاب کے نگران زویراعلیٰ حسن عسکری نے اپنے بیان میں کہا کہ یوم آزادی کو بھرپور جوش و خروش سے منانا زندہ قوموں کی پہچان ہے اور پاکستانی قوم بھی 14 اگست کو یوم آزادی پورے جوش و جذبے سے
منائے گی کیونکہ پاکستان ایک زندہ قوم ہے انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے دن قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ حسن عسکری نے کہا کہ عوام کے جان و مال اور تقریبات کی سیکیورٹی پر پوری توجہ دی جائے گی سیکیورٹی اداروں کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس‘ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے پوری طرح سے الرٹ رہیں۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے تفریحی مقامات کے اطراف ٹریفک رواں دواں رکھنے کے انتظامات کی بھی خصوصی ہدایت۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.