اسلام آباد میں ڈرون کے استعمال پر  2 ماہ کے لیے پابندی

43

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی دار الحکومت میں ڈرون کے استعمال پر 2 ماہ کے لیے پابندی عاید کر دی گئی۔ پابندی ڈپٹی کمشنر نے عاید کی۔ نو ٹیفکیشن کے مطابق ڈرون کا استعمال کسی بھی دہشت گرد کارروائی کے لیے استعمال ہوسکتا ہے۔ دوسری طرف ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے
احتجاج کے دوران ریڈ زون میں ڈرون کیمروں کے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندی لگائی گئی ہے۔ نواز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر بھی میڈیا ڈرون کیمرے سے کوریج نہیں کرسکے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ