دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے‘ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

46

گلگت (اے پی پی) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گزشتہ شب کارگاہ میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے جوانوں نے دہشت گردوں سے بہادری اورجواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے آئی جی پی گلگت بلتستان سے اس افسوسناک واقعے کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ حافظ حفیظ الرحمن نے ایک تعزیتی بیان میں جاں بحق والے پولیس اہلکاروں کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور کسی کو پرامن علاقے میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ