عمران خان پر مشکل وقت آنے والا ہے، ر ہنما پی ٹی آئی

63

راولپنڈی(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے قبل ہی اندرون وبیرون ملک پاکستان میں واضح تبدیلی محسوس کی جارہی ہے،الیکشن جیتنا آسان تھا لیکن 100روز کے اندر اہداف حاصل کرنا مشکل کام ہے ،عمران خان پر کڑا وقت آنے والا ہے لیکن اگر یوتھ ہمارے شانہ بشانہ رہی تو تمام اہداف حاصل کر لیں گے، آنے والے وقت میں پاکستان میں نوجوان بااختیار اور طاقتور ہوں گے۔نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ عمران خان جیسا لیڈر ہمارے پاس ہے ،عمران خان کے خلاف اب غیر ملکی عناصر نے سازشیں شروع کر دی ہیں، عمران خان کسی صورت میں اصولوں پر سمجھوتا نہیں کریں گے، جب قیادت کرپٹ نہ ہو تو نچلے طبقے میں کرپشن نہایت کم ہو جاتی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ