فیصل آباد: پولیس مقابلہ جھوٹا نکلا، تفتیشی رپورٹ منظر عام پر آگئی

30

فیصل آباد (آئی این پی) تھانہ ملت ٹاؤن مبینہ پولیس مقابلے کی ابتدا ئی رپورٹ منظر عام پر آگئی، مقابلہ ہوا ہی نہیں نہ ہی دونوں طا لب علموں کے پاس اسلحہ ہو نے کے ثبوت ملے۔ تفصیلات کے مطا بق چند دن پہلے چوکی اعظم ٹا ؤن کے اہلکار باغ والے موڑ پر ناکا لگا ئے بیٹھے تھے،2 موٹر سا ئیکل سوار دوستوں ارسلان اور عثمان کو پو لیس اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا، میٹرک کے طالبعلم اسپیڈ میں تھے صرف چند قدم آگے نکلے تو پو لیس ملازم نے فائر کر دیا گولی ایک نوجوان کے جسم کو چیرتی ہوئی دوسرے کے جسم میں پیوست ہو گئی جس سے دونوں نوجوان طالبعلم جاں بحق ہو گئے، دونوں کے پاس سے کسی قسم کا اسلحہ برآمد ہو نے کی کو ئی شہادت نہیں ملی اس سانحے کے 4ملزمان شا مل تفتیش ہو گئے ہیں جبکہ پانچویں کی تلاش جاری۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.