۔14اگست ہماری آرزؤوں اور خوابوں  کی تعبیر کا دن ہے،افتخار چودھری

18

اسلام آباد(آن لائن)سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر افتخار چودھری نے قوم کو 71ویں یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 14اگست ہماری آرزؤں اور خوابوں کی تعبیر کا دن ہے اور اس کو مزید باوقار بنانے کے لئے اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ اپنے اور آنیوالی نسلوں کے تحفظ کے لئے یکجان ہو کر اندھیروں کا خاتمہ کیا جائے گا،پاکستان لاکھوں لوگوں کی قربانیوں اور عظیم جدوجہد کا ثمر ہے جس کی تعبیر جمہوریت اور آئین و قانون کی حکمرانی کا پرچم بلند رکھنے اور ترقی پسند معاشرے کے تسلسل میں ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس تاریخی دن پر ہم سب کو اس بات کا عہد کرنا ہے کہ ملک و قوم کے مستقبل کو سرفہرست رکھنا اور اس کی سلامتی و بقاء کو اپنے منشور کا بنیادی نکتہ بنانا ہے ۔سابق چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ہم جو آزادی کی نعمت سے سرفراز ہیں اس کے پیچھے لاکھوں شہیدوں کی قربانیاں اور لازوال داستانیں رقم ہیں ۔انہوں نے یوم آزادی کو کشمیر کے غیور عوام کے نام کیا جنہوں نے ریاست جبر کا مقابلہ کیا اور آزادی کے جذبے کو زندہ رکھا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.