جمہوریت کا نقصان ملک کا اور ہمارا نقصان ہوگا،زرداری

23

اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہم پارلیمنٹ میں بیٹھ کر پارٹی نظریے اور ایشوز پر چلیں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا ہمارا مشن ہے تاکہ وہاں کے عوام کو مشکلات سے نجات ملے، اپوزیشن بنچوں پر بیٹھ کر پارٹی کے منشور پر عمل کریں گے، جمہوریت کے دائرے میں رہنا ہے اور حالات کا مقابلہ کرنا ہے۔ جمہوریت کا نقصان ملک کا اور ہمارا نقصان ہوگا۔ ہماری برداشت بڑھے گی اور ہم برداشت کے راستے پر چلیں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں پی پی کے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی پرلیمانی پارٹی کااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آصف علی زرداری اور بلاول زرداری کے زیر صدارت اتوارکو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔ چیئرمین بلاول زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو کا وعدہ نبھانا ہے ، پاکستان بچانا ہے یہ صرف انتخابی نعرہ نہیں تھا بلکہ ایک وعدہ تھا جس پر ہم قائم ہیں۔ ہم نوجوانوں کو محبت، امن اور ترقی کے راستے پر لائیں گے، ہماری جدوجہد سے ملک کا اور پارٹی کا نام روشن ہوگا۔ یہ مشکل راستہ ہے مگر ہم اس راستے پر چلیں گے۔ انہوں نے اراکین قومی اسمبلی سے کہا کہ مجھے آپ پر فخرہے۔ سابق صدر نے کہا کہ جمہوریت کے دائرے میں رہنا ہے اور حالات کا مقابلہ کرنا ہے۔ جمہوریت کا نقصان ملک کا اور ہمارا نقصان ہوگا۔ ہماری برداشت بڑھے گی اور ہم برداشت کے راستے پر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بہت اچھے نتائج ملے ہیں اب پنجاب، کے پی اور بلوچستان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ، راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمن، ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر، پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش، فوزیہ حبیب، جمیل احمد سومرو، عامر فدا پراچہ بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.