اقوام متحدہ گستاخانہ خاکوں کی نمائش  کا نوٹس لے،اویس نورانی

33

لاہور (آن لائن) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ہالینڈ میں پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے اعلان کا نوٹس لے۔ عالمی سطح پر تمام مذاہب کی مقدس شخصیات کی گستاخی کے سدباب کے لیے سخت قوانین بنائے جائیں۔ عمران خان گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف آواز کیوں نہیں اٹھا رہا،مسلم حکمران بھی بے حسی چھوڑ کر گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف مشترکہ آواز بلند کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ ناموس رسالت کے تحفظ کے معاملے میں کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے۔ مغرب کے امن پسند طبقات اس معاملے پر اپنا کردار ادا کریں ، کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والے انسانیت کے بدترین دشمن ہیں۔ ہم ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں بھی قربان کر سکتے ہیں۔ پاکستانی حکومت ہالینڈ کے سفیر کو طلب کر کے مسلمانوں کے جذبات سے آگاہ کرے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ