انگلش پریمیئر لیگ،ٹاٹنہیم اور چیلسی کی کامیابی

50

لندن (جسار ت نیوز) انگلش پریمیئر لیگ فٹبال میں کھیلے گئے میچوں میں، ٹاٹنہیم اور چیلسی کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت کر نئے سیزن کا فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں ٹاٹنہیم کو آٹھویں ہی منٹ میں نیو کاسل کے خلاف پہلی کامیابی مل گئی، حریف ٹیم نے پریشر نہ لیتے ہوئے زبردست کم بیک کیا اور کچھ ہی دیر بعد گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ٹاٹنہیم نے 18ویں منٹ میں دوسری بار گیند کو پہنچا کر اپنی برتری دو ایک کر دی جو آخر تک برقرار رہی۔ایونٹ کے اور میچ میں چیلسی کی ٹیم نے ہڈرز فیلڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد تین صفر سے ہرا دیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ