آزادی کپ ٹین پین بولنگ ‘روزینہ علی نے ویمنز کا ٹائٹل جیت لیا

63

راولپنڈی(جسار ت نیوز) پاکستان ٹین پین بولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام آزادی کپ ٹین پین بولنگ چپمےئن شپ 2018 لیثرر سٹی بولنگ کلب میں جاری ہے۔ ایونٹ کے دوسرے روز ڈیف اور خواتین کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ ڈیف ایونٹ کے پہلے راؤنڈ کے اختتام پر قاسم اسد ، اعظم خان ، شہزاد آفریدی اور ناسب علی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تاہم فائنل میں قاسم اسد نے 283 اسکور کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کر لیا، ناسب علی نے دوسری اور شہزاد آفریدی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین ایونٹ کے پہلے راؤنڈ کے اختتام پر ٹاپ 4 کھلاڑی روزینہ علی ، آمینہ ، شازیہ نئیر اور نور نے فائنل میں جگہ بنائی، فا ئنل میں روزینہ علی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گیموں میں 231ا سکور کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آمنہ نے دوسری اور نور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ