رافیل نڈال اور سٹیفانوس فتوحات برقرار رکھتے ہوئے راجرز کپ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

30

مونٹریال(جسارت نیوز) رافیل نڈال اور سٹیفانوس فتوحات برقرار رکھتے ہوئے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں اتوار کو کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنلز میں سٹار ہسپانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف روسی کھلاڑی کیرن خچانووف کو 7-6 اور 6-4 سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، دوسرے سیمی فائنل میں یونانی کھلاڑی سٹیفا نوس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جنوبی افریقن کھلاڑی کیون اینڈرسن کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 6-7، 6-4 اور 7-6 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ نڈال اور سٹیفانوس فائنل میں آج آمنے سامنے ہوں گے۔دوسری طرف ویمنز مقابلوں میں سیمونا ہالپ اور سیلونی سٹیفنز پیش قدمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے حریف آسٹریلوی کھلاڑی ایشلے بارٹی کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-1 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ