جشن آزادی کے سلسلے میں ملک بھر میں تیر اندازی کے مقابلے کل ہوں گے

46

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں ملک بھر میں تیر اندازی کے مقابلے کل کھیلے جائیں گے، پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایاکہ جشن آزادی کے موقع پر آرچری کے مقابلے منعقد کروانے کے لئے تمام متعلقہ صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں اور مقابلے پشاور، لاہور، کراچی، کوئٹہ سمیت دوسرے شہروں میں منعقد ہونگے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تیاریاں زور و شور پر ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ