انگلش ٹیم نے بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز 2-0 سے جیت لی

84
لارڈز: بھارتی بلے باز ویرات کوہلی انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں آؤٹ ہونے کے بعد افسردہ نظرآرہے ہیں
لارڈز: بھارتی بلے باز ویرات کوہلی انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں آؤٹ ہونے کے بعد افسردہ نظرآرہے ہیں

لارڈز(جسارت نیوز)انگلینڈ نے بھارت کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 159 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی، بھارتی ٹیم چوتھے روز انگلینڈ کی پہلی اننگز 396 رنز کے جواب میں اپنی دوسری اننگز میں 130 رنز پر ڈھیر ہو گئی، پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی انگلش بولرز کے سامنے زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکا، ایشون 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ 4 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، ویرات کوہلی 17 رنز بنا سکے، جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ نے 4، 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کرس ووکس نے 137 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور 2 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، انہیں عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ اتوار کو لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 357 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو ووکس 120 اور ثام کیورن 22 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں کھلاریوں نے محتاط انداز سے دن کا آغاز کیا 396 کے اسکور پر جب کیورن آؤٹ ہوئے تو انگلش کپتان نے ساتھ ہی اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کر دیا، کیورن نے 40 رنز بنائے، ووکس 137 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، محمد شامی اور ہرڈک پانڈیا نے 3، 3 اور ایشانت شرما نے ایک وکٹ لی۔ جواب میں بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 130 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، اسطرح انگلینڈ نے اننگز اور 159 رنز سے کامیابی حاصل کر کے 5 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی، پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی بھارتی بلے باز انگلش بولرز کے سامنے بے بس نظر آئے کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، تیسرے اوور میں بھارت کو مرلی وجے کا نقصان اٹھانا پڑا جو بغیر کوئی رن بنائے اینڈرسن کی گیند کا نشانہ بنے، لوکیش راہول 10 رنز بنانے کے بعد اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، 35 کے اسکور پر بھارت کی تیسری وکٹ گری جب اجنکیا راہانے 13 رنز بنا کرا سٹورٹ براڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، چیتشور پوجارا 17 رنز بنانے کے بعد براڈ کی گیند پر بولڈ ہوئے، 61 کے اسکور پر بھارت کی آخری امید بھی دم توڑ گئی جب کوہلی 17 رنز بنانے کے بعد براڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، اگلی ہی گیند پر براڈ نے دنیش کارتھک کو بھی پویلین بھیج دیا، ہرڈک پانڈیا نے ایشون کے ساتھ مل کر مزاحمت کرنے کی کوشش کی تاہم 116 کے اسکور پر ووکس نے پانڈیا کو آؤٹ کر کے ٹیم کو اہم کامیابی دلائی، پانڈیا نے 26 رنز بنائے، کلدیپ یادیو اور محمد شامی بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے، 130 کے اسکور پر بھارت کی آخری وکٹ گری جب ایشانت شرما 2 رنز بنا کر ووکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، اینڈرسن اور براڈ نے 4،4 اور ووکس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.