جیمز اینڈرسن نے لارڈز گراؤنڈ پر ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری مکمل کرکے نئی تاریخ رقم کر دی،550 وکٹیں لینے والے انگلینڈ کے پہلے اوردنیا کے 5ویں بولر بھی بن گئے

196

لارڈز (جسارت نیوز) انگلش ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے لارڈز گراؤنڈ پر ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی، وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی ایک گراؤنڈ پر 100 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کیریئر کی 550 وکٹیں بھی مکمل کر لیں اور وہ یہ اعزاز پانے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے پانچویں بولر بھی بن گئے، انہوں نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں مرلی وجے کو آؤٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق سری لنکن اسپنر متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں، آسٹریلوی سپنر شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، بھارت کے انیل کمبلے 619 وکٹوں کے ساتھ تیسرے اور آسٹریلیا کے گلین میگراتھ 563 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ