آل سندھ فٹسال چیمپئن شپ‘فرینڈز اورراشد ربانی کلب فائنل میں

54
ٹنڈو جام : آل سندھ فٹسال چیمپئن شپ میں مہمان خصوصی ڈاکٹر اکرم راجپوت کا کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو
ٹنڈو جام : آل سندھ فٹسال چیمپئن شپ میں مہمان خصوصی ڈاکٹر اکرم راجپوت کا کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو

ٹنڈوجام (نامہ نگار ) آل سندھ فٹسال چیمپئن شپ میں فرینڈز فٹسال کلب ٹنڈوجام اور راشد ربانی کلب کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق سندھ فٹسال ایسوسی ایشن کے تعاون سے آل سندھ فٹسال چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل فرینڈز فٹسال کلب ٹنڈوجام اور ڈسٹرکٹ فٹسال کلب ٹنڈوآدم کے مابین کھیلا گیا جسے فرینڈز فٹسال کلب ٹنڈوجام کی ٹیم نے 2۔5 سے جیت کر فائنل میں پہنچ گئی دوسرا سیمی فائنل راشد ربانی فٹسال کلب ٹنڈوالھیار اور ہزارہ فٹسال کلب حیدرآباد کے مابین کھیلا گیا جو کہ مقررہ وقت پر برابر رہا پینلٹی کک پر راشد ربانی فٹسال کلب ٹنڈوالھیار نے جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا اس موقع پر مہمان خصوصی میونسپل کمیٹی ٹنڈوجام کے چیئرمین میر خان محمد تالپور مانیٹر نگ آفیسر پرائیویٹ اسکولز حیدرآباد ریجن پیر راحیل حسین شاہ سے دونوں ٹیموں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فٹسال کھیل نیاں ہیں مگر کھلاڑیوں کا کھیلنے کا شوق قابل دید ہے انہوں نے کہا کہ اس قسم کے ٹورنامنٹ کا انعقاد ضروری ہے اس سے کھیلوں کو فروغ ملتا ہے اور کھیلاڑیوں کا کھیلنے اور جیتنے کا جذبہ بڑھتا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ فٹسال ایسوسی ایشن اور سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی ڈائریکٹر اسپورٹس انوار حسین خانزادہ مبارکباد کے مستحق ہیں جنکی کی کاوشوں سے یہ ٹورنامنٹ کامیابی سے منعقد ہوا ہیں ٹورنامنٹ میں ریفری کے فرائض شاہد ولی عبدالتوحید حاجی صغیر راجپوت وسیم راجپوت نے ادا کئے اس موقع پر ایونٹ میمبران انجینئر احسن حمید قائم خانی محمد اختر آرائیں شہباز صغیر راجپوت میر صوبدار تالپور سمیت کھلاڑیوں وشائقین کی کثیر تعداد موجود تھی

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.