آزادی کر کٹ کپ 2018 میزان بینک نے جیت لیا

55
کراچی: آزادی کرکٹ کپ کی فاتح ٹیم میزان بینک کا مہمان خصوصی ریاض جوئیہ کے ساتھ گروپ فوٹو
کراچی: آزادی کرکٹ کپ کی فاتح ٹیم میزان بینک کا مہمان خصوصی ریاض جوئیہ کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپوٹر) آزادی کر کٹ کپ 2018 میں میزان بینک نے جیت لیا ‘ آزادی کر کٹ کپ 2018 میں میزان بینک نے پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے کر 71 واںیوم جشن آزادی منایا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ریفائنری کی ٹیم نے اسکور بورڈ پر 161 رنز سجائے، جس میں ماسٹر بلاسٹر کاشف سجاد کے 85 رنز نمایاں تھے، اس دوران اظفر خان، سیام آفیرید اور نعمان بھٹی نے عمدہ بولنگ اسپیل کرائے۔ جواب میں مین آف دی میچ اسماعیل نے ناقابل شکست 45 رنز اسکور کرکے ٹیم کو ہدف تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، شفقت علی نے بھی 36 رنز بناکر ان کا ساتھ نبھایا، اس طرح میزان بینک نے اٹھارویں اوور میں ہی ٹرافی اپنے قبضے میں لے لی۔ مہمانان خصوصی میزان بینک کے ریاض احمد جوئیہ اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے سعید احمد نے انعامات تقسیم کیے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ