ایشین گیمز‘قومی تائیکوانڈو ٹیم 16اگست کو جکارتہ روانہ ہوگی

65

اسلام آباد(جسارت نیوز) 9 رکنی قومی تائیکوانڈو ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کیلئے 16 اگست کو انڈونیشیاء روانہ ہوگی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے پیٹرن لیفٹینٹ جنرل(ر) جاوید اقبال کے مطابق ایونٹ کیلئے6 کھلاڑیوں اور 3 آفیشلز کا انتحاب کیا ہے۔ کھلاڑیوں میں 3 مرد اور 3 خواتین کھلاڑی اور 3 آفیشلزشامل ہیں ۔ مرد کھلاڑیوں میں ہارون خان، شاہ زیب خان اور محمد اقبال شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں نمرہ واسک، انیلا احمد اور سعیدہ شہزادی سدرہ بتول شامل ہیں ۔ اسی طرح کورین کوچ سنگ جے لی بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ صبا شمیم خواتین کوچ اور اختر بٹ بطور منیجر ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں قومی کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور کیمپ میں انہیں جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دی جا رہی ہے۔ ایشین گیمز 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیاء کے شہر جکارتہ میں کھیلے جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے توقع ہے کہ ایونٹ میں قومی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ