بینظیر بھٹو فٹبال: بلوچ محمدن ، محفوظ الیون اور سرحد کلب سیمی فائنل میں

54

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صاحبداد اسٹار فٹبال کلب کے زیر اہتمام سراقبال فاؤنڈیشن کے تعاون سے جاری پہلے آل ملیر شہید بینظیر بھٹو فیسٹیول فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں محفوظ الیون فٹبال اسٹیڈیم ملیر پر کھیلے گئے 3 شاندارکوارٹر فائنل میچز کے فیصلے ہوگئے ٹورنامنٹ کے سلسلے کا پہلا میچ بلوچ محمدن اور کورنگی بلوچ کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا جس میں بلوچ محمڈن نے کورنگی بلوچ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے ولید نے گول اسکور کیا ۔ٹورنامنٹ کے دوسرے شاندار کوارٹر فائنل میچ میں محفوظ الیون اور قذافی گرین کی ٹیمیں مدمقابل آئیں جوکہ یکطرفہ ثابت ہوا اور محفوظ الیون کی ٹیم انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے قذافی گرین کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 4-0سے شکست دے دی۔فاتح ٹیم کی جانب سے ایاز، اکرم ، علی محمد اور ظہیر نے گول اسکور کیئے۔ٹورنامنٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل معرکہ سرحد اسپورٹس اور آل برادرز کے کھلاڑیوں کے مابین ہوا جس میں سرحد اسپورٹس نے مضبوط حریف آل برادرز کو اپنے فارورڈ دلدار خان کی جانب سے کیئے گئے گول کی بدولت صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔میچز میں ریفری کے فرائض عزیز بادشاہ، خالد جمی،نصیر جان نے انجام دیئے ، میچ کمشنر ماسٹر اکبر بلوچ جبکہ میڈیا کوآرڈینیٹر اسلم کامریڈتھے۔ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 16اگست، دوسرا سیمی فائنل میچ17اگست کو اور شاندار فائنل میچ 19اگست کو کھیلا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ