کیریبین پریمیئر لیگ، شعیب ملک کی ناکام بیٹنگ کے باوجود گیانا امیزون کی دوسری فتح

71

پورٹ آف اسپین (جسارت نیوز) کیریبین پریمیئر لیگ میں گیانا امیزن واریرز نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریٹس نے ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کو ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز میں جاری لیگ میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں گیانا امیزن واریرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے، لیوک رونکی 42 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان شعیب ملک 8 رنز بنا سکے، قیاس احمد نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں سینٹ لوشیا سٹارز کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 138 رنز بنا سکی، ریاد ایمرت اور عمران طاہر نے غیرمعمولی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف کا دفاع کر کے ٹیم کو فتح دلائی، لینڈل سیمنز کی 45 اور کپتان کیرن پولارڈ کی 32 رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آئیں، ایمرت نے 3 اور عمران طاہر نے 2 وکٹیں لیں، ایک اور میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریٹس نے ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کو 42 رنز سے ہرا دیا، سینٹ کٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 203 رنز بنائے، ڈیوون تھامس 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، کارلوس بریتھویٹ نے 15 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، کرس گیل 35 رنز بنا سکے، علی خان نے 3 اور سنیل نارائن نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 161 رنز تک محدود رہی، کیون کوپر 42، ڈیرن براوو 41 کولن منرو 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، برینڈن میک کولم بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے، بریتھویٹ، کیوٹنگ اور لوئس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ