جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

16

اسلام آباد(جسارت نیوز)جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آج شام 5 بجے این آئی ایچ فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جس کے مہمانان خصوصی ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ، برگیڈیر عامر اکرام اور ڈائریکٹر ایڈمن مظہر نثار ہوں گے جو فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے، ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ٹورنامنٹ ناک آوٹ سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے، فائنل میچ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.