عوامی نیشنل پارٹی کا عوام کی خدمت کرنا مشن ہے ،نور حسن

56

ا لپوری( آ ئی این پی)شا نگلہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماؤں نور حسن اور محمد حسین نے کہا ہے کہ اے این پی ایک نا قابل تسخیر قوت ہے، پہاڑ جیسے چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلیے صف اوّل کی پوزیشن سنبھال کر رکھی ہے، حالیہ الیکشن میں مخالفین کو دن دہاڑے آسمان کے ستاروں کی دید کروائی جن کے اوسان خطا ہوکر آج تک ٹھکانے نہیں، عوامی نیشنل پارٹی نے شانگلہ کے قومی و صوبائی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں اپوزیشن جماعتوں کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے سنسنی خیز مقابلہ کیا ۔سدید الرحمن اور متوکل خان کی قیادت میں عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ میں چٹان کی طرح مظبوط ہے جو کٹھ پتلی اتحادیوں کو چاروں شانوں چت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے – ان خیالات کا اظہار ان رہنماؤن نے گزشتہ روز مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ شانگلہ میں عوامی نیشنل پارٹی نے حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کو شعار بنایا ہے خدمت ہمارا مشن ہے اور اس کو آگے لے جانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ یں گے- عوامی نیشنل پا رٹی کی بنیادوں میں شہیدوں کا لہو شامل ہیں پختون کی بقا اور ترجمانی کیلیے عوامی نیشنل پارٹی نے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا -ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شانگلہ میں عوامی نیشنل پارٹی نے اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود جتنے ترقیاتی کام کئے وہ امیر مقام اینڈ کمپنی نے دو دہائیوں سے اقتدار میں رہ کر بھی نہیں کیے- عوامی نیشنل پارٹی غریب عوام کی حقیقی معنوں میں نمائندہ جماعت ہے جو شانگلہ میں غربت بے روزگاری اور محرومیوں کے ازالے کیلیے تمام تر دستیاب وسا ئل بھروئے کار لا رہی ہے اور آ ئندہ کیلیے بھی عوامی مینڈیٹ بھرپور طریقے سے عوامی نیشنل پارٹی کے حق میں ہو گا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ