چنیو ٹ ، تنخواہیں نہ ملنے پر اکاؤنٹس آفیسر کیخلاف ملازمین کا احتجاج

31

چنیوٹ( آئی این پی ) دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر اکاؤنٹس آفیسر تاج محمد کیخلاف بلدیہ ملازمین کا شدید احتجاج میونسپل کمیٹی کے ملازمین کا اکاؤنٹس آفیسر کیخلاف احتجاج ملازمین نے احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے ان کا مطالبہ ہے ہماری تنخواہیں دی جائیں۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی چنیوٹ کے ملازمین نے دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر اکاؤنٹس آفیسر تاج محمد کیخلاف بلدیہ چنیوٹ میں شدید احتجاج کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایپکا کے نمائندے نورالحسن شاہ نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہیں کیوں روکی گئی ہیں، ملازمین کی روزمرہ کی زندگی شدید متاثر اور گھروں کے چولہے بند ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہیں نہ ملنے میں میونسپل آفیسر فنانس نے بھی غفلت کا مظاہرہ کیا ہے، اکاؤنٹس آفیسر تاج محمد کا رویہ ملازمین کے ساتھ انتہائی نازیبا ہے، مظاہرین نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہمارے ایک ملازم کے ہاں فوتگی ہونے پر صرف 10 ہزار کی رقم ادھار مانگی لیکن نہیں دی گئی،کیا ہمیں جینے کا کوئی حق نہیں؟ ہم بھی انسان ہیں اور ہماری بھی ضروریات ہیں۔ اس دوران مظاہرین نے فنانس آفیسر اور اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔ مقررین نے اس موقع پر کہا کہ 13 اگست کو ہم احتجاجی کیمپ لگائیں گے اور چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیکر غریب ملازمین کا مسئلہ حل کروائیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ