ہلال احمرپاکستان ٹھٹھہ،7لاکھ مچھر دانیہ تقسیم کرے گی،محمد حنیف میمن

23

ٹھٹھہ ( نمائندہ جسارت) ہلال پاکستان ٹھٹھہ کے زیر اہتمام ٹھٹھہ اور سجاول ضلع کے پسماندہ علاقوں کیلیے7 لاکھ مچھر دانیہ تقسیم کرنے کی سروس کا کام شروع کیا گیا ہے ۔ سروی کیلیے 500رضاکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ہلال احمر سندھ کے رکن محمد حنیف میمن نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ انٹرنیشنل فیڈریشن ریڈ کراس کے تعاون سے ورلڈ فوڈ پروگرام تحت ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الٰہی کی کوششوں سے ریڈ روز کے نام سے سافٹ ویئر کے نام سے کام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت شفاف تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔ ٹھٹھہ اور سجاول میں کامیاب تجربے کے بعد سندھ دیگر اضلاع میں بھی مذکورہ پروگرام تشکیل دیے جائیں گے جبکہ پہلے مرحلے میں 7لاکھ مچھردانیہ تقسیم کی جائیں گی اور یوم آزادی کے موقعے پر ہلال احمر ہاؤس ٹھٹھہ میں ایک پروقاو تقریب کا نعقاد کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.