میرپور خاص مضر صحت گوشت کی فروخت ، قصاب کی دکانوں پر چھاپے

26

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) میرپور خاص شہر میں مضر صحت اور لاغر جانوروں کے گوشت کی کھلے عام فروخت اور من مانے نرخوں سے متعلق مختلف اخبارات میں خبروں کی اشاعت کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر ویٹرنری آفیسر کا مختلف قصابوں کی دکانوں پر چھاپے اور گوشت کا معائنہ، قصابوں کو صحت مند جانور ذبح کرنے کی ہدایت۔ گزشتہ دنوں میرپور خاص میں قصابوں کی جانب سے گوشت کی قیمتوں میں من مانے اضافے اور اپنی دکانوں پر لاغر، بیمار اور دودھ پیتے جانوروں کا مضر صحت گوشت فروخت کرنے سے متعلق مختلف اخبارات میں خبروں کی اشاعت کا سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر حاکم علی جلبانی نے نوٹس لیتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں پاک کالونی، غریب آباد، ہیر آباد، سیٹلائٹ ٹاؤن، بھانسنگھ آباد اور دیگر میں قائم قصابوں کی دکانوں پر اچانک چھاپا مار کر دکانوں میں موجود گوشت کو چیک کیا اور قصابوں کو ہدایت کی کہ وہ صحت مند جانوروں کا معیاری گوشت فروخت کریں۔ اس موقع پر سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر حاکم علی جلبانی نے صحافیوں کو بتایا کہ سرکاری مذبح مکمل طور پر تباہ اور بند ہے، جسے کھلوانے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ مذبح کی اس صورتحال پر قصاب اپنے گھروں پر جانور ذبح کر کے گوشت فروخت کررہے ہیں۔ میں نے قصابوں کی دکانوں پر چھاپے مار کر گوشت چیک کیا اور انہیں تنبیہ کی ہے۔ اس حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو بھی پیش کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.