جھڈو، پولیس کا کریک ڈاؤن ، 19 ملزمان گرفتار ، منشیات بر آمد

52

جھڈو(نمائندہ جسارت) پولیس کا جھڈو سب ڈویژن کے تمام شہروں میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون ،19ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں منشیات بر آمد کرلی،کئی سال سے فراڈ کے ذریعے لاکھوں روپے ہڑپ کرنے والا ملزم بھی پولیس کی گرفت میں آگیا۔ ایس ایس پی میرپورخاص کی ہدایت پر ڈی ایس پی جھڈو سید مجاہد حسین شاہ نے گزشتہ پانچ دنوں میں منشیات فروشوں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کیا ،جھڈو میں گٹکے کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر مالک اکرام خاصخیلی زاہد خاصخیلی بابو میگھواڑ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3610 تیار گٹکے کی پڑیاں قبضے میں لے لی جبکہ شراب کی بھٹی پر چھاپا مار کر 2120لیٹر شراب بر آمد کر لی اور دو منشیات فروشوں سورج میگھواڑ اور لو جی کولہی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ نوکوٹ پولیس نے 6200 نشہ آور سفینہ چھالیہ بر آمد کرکے ارشاد چانڈیو رفیق مکرانی ذیشان کے کے کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے جبکہ منشیات فروش محمد رفیق اصغرعلی مگھو کولہی سے 315لیٹر شراب برآمد کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا اسی طرح ٹنڈو جان محمد میں بھی پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش بھورو ریباری اور سنیل کمار کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5045گٹکے کی پڑیاں بر آمد کر لیں اور ملزموں کو گرفتار کر لیا اور ملزم مدھن کولہی محمد خان سموں سے شراب بر آمد کرکے مقدمات درج کر لیے جبکہ پولیس نے ٹنڈو جان محمد سے سیکڑوں لوگوں سے مختلف حیلے بہانوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے بدنام زمانہ فراڈیے منیر آرائیں کو بھی گرفتار کرلیا جس پرکراچی، بدین، میرپورخاص، جھڈو، ڈگری اور ماتلی میں جعلسازی کے متعدد مقدمات درج ہیں ملزم کراچی پولیس کو 24لاکھ روپے فراڈ کے ایک مقدمہ میں بھی مطلوب ہے ڈی ایس پی جھڈو نے کہا کہ سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ