الیکشن ہارنے کے بعد بھی ہمارا کارکن مایوس نہیں بلکہ پر عزم ہے

56

لاہور(آئی این پی)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے سیکڑوں ادارے لاہور سمیت ملک بھر میں معاشرے کے محروم طبقات کی تعلیم و صحت اور انسانی بنیادی سہولیات زندگی اور ان کی فلاح و بہود کے لیے کام کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انہوں نے مقامی ہوٹل میں چرم ہائے قربانی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں شہر بھر سے آئے ہوئے کارکنان اور ذمے داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ، ضیا الدین انصاری، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ،سیکرٹری سیاسی کمیٹی چودھری محمود الاحد ، سید عبدالرشید ، حاجی الریاض الحسن ، اے کاشف ،محمدشفیق ملک ، احمد سلمان بلوچ و دیگر ذمے داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں اور سیاستدانوں نے ملک میں کرپشن کے کلچر کو فروغ دیا ہے جس کی وجہ سے عوام میں بھی ووٹ جیسی امانت کو فروخت کرنے کا رجحان آگے بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہار کے بعد ہمارا کارکن مایوس نہیں بلکہ پر عزم ہے اس ملک میں ان شاء اللہ ہم خدمت خلق کے ذریعے مثبت تبدیلی کی راہیں ہموار گے اور عوام کے دل جیتیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ