دہشت گرد ہماری آزادی کے دشمن بنے ہوئے ہیں، سلیم گجر

32

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115 کے امیر چودھری سلیم گجر، جنرل سیکرٹری محمد بلال انور، میاں اجمل حسین بدر ایڈووکیٹ، میاں افتخار علی، منظور الٰہی، ڈاکٹر محمد صدیق اور دیگر نے کہا ہے کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے، اس کی حفاظت ہماری اجتماعی اور قومی ذمے داری ہے، آزادی کی قدرو قیمت مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں سے پوچھنی چاہیے، بہت جلد مظلوموں کو بھی بھارت اور اسرائیل کے غاصبانہ تسلط سے نجات ملے گی، آزادی کا جشن مناتے ہوئے ہمیں عہد کرنا چاہیے پاکستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ وطن عزیز کی سا لمیت پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ پاک فوج پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے خلاف سربکف ہیں۔ دہشت گرد ہماری آزادی کے دشمن بنے ہوئے ہیں مگر ان کی کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.